9 سالہ روسی ماڈل کیلئے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز

09 دسمبر 2014
9 سالہ روسی ماڈل کیلئے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز

ماسکو (نیٹ نیوز) شوبز میں اپنا نام پیداکرنے کیلئے فنکاروں کو کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن اس لڑکی نے تو کم عمری میں ہی شہرت حاصل کر لی ہے۔ روس سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا پمنووا نامی 9سالہ ماڈل نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور یہ خطاب اسے ایک امریکی جریدے کی جانب سے دیا گیا ہے۔کرسٹینا نے محض تین برس کی عمر میں ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا تھا۔