کینوس جلا کر شاہکار پورٹریٹس بنانے والا پینٹر

09 دسمبر 2014
کینوس جلا کر شاہکار پورٹریٹس بنانے والا پینٹر

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں ایک ایسا بے مثال فائر پینٹر مو جود ہے جو پینٹنگ کلرز کے بجائے مو م بتی یا ٹارچ کے بھڑکتے شعلوں سے کینوس کو جلا کر شاہکار پورٹریٹس بنانے میں کمال رکھتا ہے۔ سینکڑوں شاہکار پورٹر یٹس بنانے والا یہ فائر پینٹر مختلف سائز کے کینوس کو موم بتی یا ٹارچ کے شعلوں سے مہارت سے جلاتا ہے۔ اور پھر سیاہ ہو جانے والے حصے کو برش اور پرندوں کے نر م وملائم پروں کی مدد سے کسی بھی شکل میں ڈھال کر پورٹریٹ میں بدل دیتا ہے۔