طاقتور کیخلاف کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے: گورنر پنجاب

09 دسمبر 2014

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک کی ترقی ، میرٹ کی بالادستی اور عوامی خوشحالی اُسی صورت ممکن ہے اگر کرپشن کے خلاف اجتماعی طور پر آوازاٹھاتے ہوئے اسے ہر سطح پر ناقابل برداشت قراردیا جائے، یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ملک میں کمزور کے لیے تو قانون ہے لیکن طاقت ور کے خلاف کاروائی ہوتی نظر نہیں آتی -ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الحمرا آرٹ کونسل میں نیب پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا - بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس لاہور میں سوڈان کے سفیر الشافی احمد محمد نے ملاقات کی۔گورنرنے کہا کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں ۔ سوڈانی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے۔