’’مولانا ظفر عثمانی نے تحریک پاکستان میں بھرپور جدوجہد کی‘‘

09 دسمبر 2014

لاہور(خصوصی رپورٹر)مولانا ظفر احمد عثمانی کا شمار تحریک پاکستان کے ان نامور رہنمائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بھرپور جدوجہد سے حصول پاکستان کی منزل کو آسان بنا دیا۔آپ نے قائداعظمؒ کا بھرپور ساتھ دیااور سلہٹ و سرحد کے ریفرنڈم میں اہم کردار ادا کیا۔آزادیٔ وطن کے بعد مشرقی پاکستان میں پرچم کشائی کی سعادت مولانا ظفر احمد عثمانی کے حصے میں آئی۔ان خیالات کااظہار پروفیسر شفیق کھوکھر نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںتحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر احمد عثمانی کی برسی کے موقع پر خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔پروفیسر شفیق کھوکھر نے کہا مولانا ظفر احمد عثمانی 1890ء کو دیوبند میں شیخ لطیف احمد عثمانی کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1945ء میں مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ قائداعظم نے مغربی پاکستان میں علامہ شبیر احمد عثمانی اور مشرقی پاکستان میں مولانا ظفر احمد عثمانی کو پرچم کشائی کا شرف بخشا۔ اس کے بعد پہلے چیف جسٹس سے بھی انہوں نے ہی حلف لیا۔1949ء میں مولانا ظفر احمد عثمانی نے پاکستان کے حج وفد کے رکن کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کیا۔آپ1974ء میں انتقال کے گئے۔