حکمرانوں کو ظلم کا حساب دینا ہوگا: محمود الرشید

09 دسمبر 2014
حکمرانوں کو ظلم کا حساب دینا ہوگا: محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشیدکی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ جی پی چوک میں حکو مت کے خلاف تحریک انصاف وکلاء ونگ کے احتجاجی دھر نے میں شر کت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ریاستی دہشت گردی ، ظلم و بربریت کی ’’نئی داستان‘‘ رقم کر دی۔ ریاستی دہشت گردی کے ذمہ دار نوازشریف اور شہبازشریف ہیں‘جنہیں ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا اور کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ بھی حکمرانوں کے خلاف ہی درج کروائیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت قریب آ چکا ہے جب حکومت انجام کو پہنچے گی۔