سید علی ہجویریؒ کے عرس کے حوالے سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خصوصی نشست آج ہو گی

09 دسمبر 2014

لاہور(خصوصی رپورٹر) حضرت سید علی بن عثمان ہجویریؒ کے 971ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں آج منگل9دسمبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خصوصی نشست ہوگی جس کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ۔