پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ و طالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

09 دسمبر 2014

لاہور(خصوصی رپورٹر) کریسنٹ کڈز کیمپس47 رچنا بلاک گلشن اقبال کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گرلز کیمپس اور بوائز کیمپس پونچھ روڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شالامار ٹائون‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرین ٹائون‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بہاری کالونی گرین ٹائون فاطمہ گرلز ہائی سکول مصری شاہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز سکول بیرون شیرانوالہ گیٹ میں دو قومی نظریے پر لیکچرز دیئے۔