ملک فیروز خان نون کی 44ویں برسی آج منائی جائے گی
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگی رہنما ملک فیروز خان نون کی 44ویںبرسی آج منگل کو منائی جائے گی۔ وہ وزیر اعظم، وزیر خارجہ گورنر مشرقی پاکستان اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ۔ملک فیروز خان نون بھلوال میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔قیام پاکستان کے بعد سر فیروز خان نون نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے متعدد مسلم ممالک کے دورے کیے۔ وہ 9 دسمبر 1970ء کو 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔