تحریک انصاف سے مذاکرات، نواز شریف کی بعض وزراء سے غیر رسمی مشاورت، فیصل آباد میں تشدد کا نوٹس

09 دسمبر 2014
تحریک انصاف سے مذاکرات، نواز شریف کی بعض وزراء سے غیر رسمی مشاورت، فیصل آباد میں تشدد کا نوٹس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات پر بعض وزراء سے غیر رسمی مشاورت کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے معاملات مذاکرات سے ہی حل ہونگے۔ فیصل آباد کے واقعات افسوسناک ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج بھی مشاورتی اجلاس ہو گا۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے مخلص ہے۔ وزیراعظم نے فیصل آباد میں پرتشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔