امریکہ میں بلی نے مالکن کو کروڑ پتی بنادیا

09 دسمبر 2014

 نیویارک (نیٹ نیوز) بلی نے مالکن کو کروڑ پتی بنادیا۔ "ٹینڈر سورس" نامی بلی ہر وقت غصے میں نظر آتی اور تیکھے تیور رکھتی ہے لیکن اس کی یہ خرابیاں اس کی مالکن ٹباتھا کےلئے خوش قسمتی لےکر آئیں۔ سوشل میڈیا پر اسکی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ بس پھر مصنوعات بنانے والے اداروں کی لائنیں لگ گئیںاور دیکھتے ہی دیکھتے "ٹینڈر سورس" مختلف پروڈکٹس کے لیے آئیڈیل ماڈل بن گئی۔دو برسوں میں 6 کروڑ 40 لاکھ پاﺅنڈ کما چکی ہے۔ اور جلد اس کی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ٹباتھا کے مطابق صرف دو برسوں میں وہ 6 کروڑ 40 لاکھ پاﺅنڈ کما چکی ہے۔


کون بنے گا کروڑ پتی؟

اگر آپ بغیر کوئی قانونی یا غیر قانونی کام کیے، بغیر جوا ، سٹہ یا ریس کھیلے، ...