فرانس میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کاآغاز

09 دسمبر 2014

لیون (نیٹ نیوز) فرانس کے شہر لیون میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔رات کی تاریکی میں منعقدہ اس فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد رنگ برنگی روشنیوں کے نظارے دیکھتی ہے جبکہ سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جاتی ہیں۔ جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آتی ہے۔رواں سال لائٹ فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے75لائٹ آرٹسٹوں کی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی80سے زائد پراجیکشنز عام عوام کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں۔