کبڈی ورلڈکپ : پاکستان آج ڈنمارک کیخلاف کھیلے گا

09 دسمبر 2014

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) بھارت میں کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پہلا میچ آج کھیلیں گی۔، مردوں کی ٹیم ڈنمارک جبکہ خواتین کا میکسیکو سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے شروع ہونگے۔ مردوں کی ٹیم کی قیادت شفیق چشتی جبکہ خواتین کی ٹیم کی قیادت مدیحہ لطیف کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں کبڈی ورلڈ کپ کے پول بی میں ہیں۔