حالات بہتر ہوئے تو عالمی ایونٹس کی میزبانی ملے گی: دلاور عباس

09 دسمبر 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سید دلاور عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے حصول کےلئے کام کر رہے ہیں۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ یہی حالات برقرار رہے تو ہم پاکستان کے لئے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق سینئر نائب صدر کرنل (ر) آصف ڈار نے کہا کہ سابق صدر کلیم امام نے مایوس کیا۔ سلیم سیف اللہ کا انتخاب بھی تجربہ ہے۔ ملک میں کھیلوں کے حوالے سے کوئی نظام نہیں۔ اب بھی تجربہ کیا گیا ہے۔