ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے باوجود ٹیم مینجمنٹ‘ کپتان اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

09 دسمبر 2014
ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے باوجود ٹیم مینجمنٹ‘ کپتان اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم مینجمنٹ اور کپتان اچھی کارکردگی کے لئے پر امید ہیں۔ ٹیم کے یڈ کوچ شہناز شیخ نے بھارت سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف بد ترین شکست کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جائے گا یہ دن ہی پاکستان ٹیم کے لئے برا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف ہمارا میچ اہم ہے جس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ کپتان ایم عمران کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کے خلاف ہماری فارڈ لائن گول کرتی تو ڈیفنس لائن پر کوئی پریشر نہ ہوتا۔ اوپر تلے تین چار گول ہونے سے کھلاڑی اپنا اعتماد کھو گئے جس کا نقصان ہوتا چلا گیا۔ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بہتر نتائج دینے کی کوشش کرینگے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی شکست پر تمام کھلاڑی حیران اور پریشان ہیں تاہم فکر کی کوئی بات نہیں اس کے باوجود ٹاپ فورڈ میں آنے کا اب بھی امکان ہے۔