پاکستان کو اے ایف سی انڈر 22 فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو اے۔ ایف۔ سی انڈر 22 فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ، بائیس سال کم عمر کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ کی میزبانی آئندہ سال مارچ میں کرے گا۔