ون ڈے سیریز : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دیدی

09 دسمبر 2014

دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔ روس ٹیلر نے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگر کھیلی۔ ڈیو کیچ 26‘ برا¶ن لی 14‘ کپتان کین ولیم سن 10‘ ٹام لاتھم 13‘ نیشام ایک‘ رونچی 23 اور ویٹوری 27 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ نیتھن میکولم 13 رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ محمد عرفان نے 3‘ وہاب ریاض نے 2 اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کا آغاز مایوس کن تھا تاہم حارث سہیل اور شاہد آفریدی نے عمدہ اننگز کی بدولت قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔محمد حفیظ 6‘ احمد شہزاد 28‘ اسد شفیق 5‘ یونس خان 5‘ کپتان مصباح الحق 13‘ سرفراز احمد 26 اور شاہد آفریدی 61 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ حارث سہیل 85 اور وہاب ریاض 9 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے ہدف 7 وکٹوں پر 49.3 اوورز میں پورا کر لیا۔ڈینیئل ویٹوری اور نیشام نے دو دو جبکہ کائل ملز اور نیتھن میکولم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ حارث سہیل کو دیا گیا۔ دوسرا میچ 12 دسمبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا۔