محمد حفیظ کی باﺅلنگ پر پابندی سے مشکلات بڑھ گئیں : مصباح الحق
دبئی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ محمد حفیظ آل رانڈر ہیں اور ان کی بالنگ پر پابندی سے ہماری مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ سعید اجمل کی غیرموجودگی نقصان دہ ہے۔ کھلاڑی پرعزم ہیں اور ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔ پہلا میچ بہت سخت ثابت ہوا‘بیٹنگ آرڈر ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر ترتیب دے رہے ہیں۔حارث سہیل نے اچھا کم بیک کیا ہے ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے باوجود سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔ بڑے کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ روس ٹیلر نے اچھی اننگز کھیلی۔ ہمارا مقصد ورلڈکپ کی تیاری ہے۔ پاکستان یہاں پر زیادہ کھیلا ہے مگر ہم اپنی پلاننگ سے کھیلیں گے اور مقابلہ کریں گے۔