سورج توانائی کا حقیقی ذریعہ ہے۔ یہ کرۂ ارض پر موجود زندگی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے حاصل ہونیوالی دھوپ زندگی کیلئے اہم ترین حیاتیاتی ضرورت ہے جو زندگی کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ سورج الٹراوائیلٹ شعاعوں کا منبع ہے‘ جو جراثیم کش ہے۔ ماہرین کے مطابق دھوپ کے طاقتور حفاظتی اثرات بیماریاں روکنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔بیماریوں کا دھوپ سے علاج کیسے ممکن ہے‘ الٹراوائیلٹ روشنی کی شفا بخش قوتیں کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں‘ ان شعاعوں کی کثرت کینسر میں کمی کا باعث کیسے بنتی ہے دھوپ کون کونسی چیز خطرناک بناتی ہے‘ جلد کو کیا نقصان پہنچاتی ہے‘ دل کی بیماریاں‘ بلڈپریشر‘ گھٹیا اور متعدد بیماریوں کے موضوعات کو مصنف اینڈریاس موریز نے اپنی کتاب میں بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے‘ جس کا ترجمہ اردو طاہرمنصور فاروقی نے کیا ہے۔ دیدہ زیب سرورق کیساتھ یہ کتاب تخلیقات 6۔ بیگم روڈ مزنگ لاہور نے شائع کی ہے۔ 224 صفحات کی کتاب کی قیمت 300/- روپے ہے۔ (تبصرہ : سلیم اختر)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024