ہالی وڈ کے شب و روز

09 دسمبر 2014

شاذیہ سعید
shazi1730@hotmail.com
آسکر 2015ءکی نامزدگیوں کا سلسلہ جاری
دنیائے فن کے عظیم ایوارڈ آسکر 2015ء کہ نامزدگیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے البتہ تقریب کی میزبانی کیلئے تین مرتبہ ایمی ایوارڈ جیتنے والے اکتالیس سالہ نیل پیٹرک ہیرس کو ستاسویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے میزبان کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس تقریب میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکاروں سمیت دنیا بھر سے سنیما سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی جبکہ اندر کی ایک خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم ”دختر“ کو آسکر ایوارڈ کی ”غیر ملکی زبانوں کے فلم ایوارڈ “ کی کیٹیگری کے لئے منتخب کر لیا ہے۔فلم کے لئے خفیہ رائے شماری کروائی گئی اور رائے شماری میں فلم دختر کمیٹی ممبران کا اولین انتخاب ثابت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ کسی فلم کو آسکر ایوارڈ کی امیدواری کے لئے پیش کرنے کے لئے ملک کی سلیکشن کمیٹی کی منتخب کردہ فلم کو اکیڈمی سلیکشن کمیٹی میں جمع کروایا جاتا ہے جہاں اکیڈمی فلم کی جانچ پڑتال اور حکام کے ووٹ کے بعد امیدوار فلموں کا اعلان کرتی ہے۔

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بال بال بچ گئیں
 معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی کار گزشتہ دنوں حادثے کا شکار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی کار کو بارش کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ محفوظ رہیںتاہم ریسکیو اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے تصدیق کی کہ اداکارہ اس حادثے میں محفوظ ہیں۔واضح رہے ان کی کار کو حادثہ ویسٹ ہالی وڈ روڈ پر پیش آیا۔

امریکی صدر اوباما اور خاتون اول کی محبت پر فلم
اڑتی اڑتی ایک خبر آئی ہے کہ امریکی صدر اوباما کی اپنی بیگم سے لازوال محبت کی داستان کو عکس بند کئے جانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اس فلم میں ان کی محبت کے آغاز کو فوکس کیا جائے گا جب 1989ء میں مشعل ایک لاءفرم کے لئے بطور ایڈوائزر کام کر رہی تھیں جہاں ہاورڈ لاءکے لئے باراک بھی سمر ایسوسی ایٹ تھے اور وہ مشعل کی محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر خود کو حوصلہ دیتے ہوئے انہوں نے مشعل کو ملاقات کے لئے باہر بلایا۔ اس پہلی ملاقات سے متعلق مشعل کا کہنا تھا کہ ”ہم نے تب سہی راستہ چنا تھا اور اس ملاقات کے بعد سب کچھ بدل گیا اور میں ان کی ہوگئی“۔ بعد ازاں اوباما اور مشعل نے 3 اکتوبر 1992ءمیں اپنی پہلی ملاقات کے تین سال بعد شادی کر لی تھی۔ رچرڈ ٹانے (Richard Tanne) اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے جب کہ اس اسکرین پلے کو لکھا بھی خود ہے جبکہ اداکارہ ٹیکا سمپٹر کو نوجوان مشعل کے کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جب کہ ابھی تک نوجوان اوباما کا کردار نبھانے کے لیے کسی اداکار کی تلاش جاری ہے۔

یہ الزام باقی تھا۔۔۔۔!
عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ میڈونا پر ایک غریب افریقی خاندان نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے گود لینے کے بہانے ان کی ننھی بچی کو اغوا کر لیا اور اب وہ اسے دیکھنے سے بھی محروم ہیں۔ حال ہی میں میڈونا افریقی ملک ملاوی کے دورہ پر گئیں تو ان کی گود لی گئی بیٹی مرسی جیمز کے دادا اور دادی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ انہوں نے میڈونا کو ظالم اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر دو سال بعد بچی کو ان سے ملوائے گی لیکن ان کے ملک میں موجود ہونے کے باوجود اس نے انہیں بچی کے پاس بھی پھٹکنے نہ دیا۔ میڈونا نے 2009ءمیں ملاوی کے ا یک یتیم خانے سے ننھی بچی مرسی کو گود لیا جس کی جواں سال والدہ اس کی پیدائش کے چند دن بعد ہی دنیا سے رخصت ہو چکی تھی۔ یہ بچی اب 9 سال کی ہو چکی ہے اور ارب پتی امریکی گلوکارہ کے ساتھ شاہانہ زندگی گزار رہی ہے جبکہ اس کے دادا سیکسن مانڈی اور دادی لوسی شیکشیوا کا کہنا ہے کہ گورے لوگ افریقہ کے غریب بچوں کو لے جا کر ظلم کرتے ہیں۔

ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعیدshazi1730@hotmail.comلنڈسے لوہان سعودی عرب کے سماج پر فلم بنائیں گیسعودی ...

ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعیدshazi1730@hotmail.comسعودی خاتون سٹیج ڈرامے میں جلوہ گرآئی ٹی کے شعبے سے ...