گلوکارہ شبنم مجید2 ماہ کے دورہ پر امریکہ روانہ ہو گئیں

09 دسمبر 2013

لاہور( این این آئی) گلوکارہ شبنم مجید دو ماہ کے دورہ پر امریکہ روانہ ہو گئیں ۔ شبنم مجید امریکہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ شوز میں پرفارمنس دیں گی ۔ شبنم مجید نے کہا کہ میں جب بھی بیرون ملک جاتی ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ملک کے سفیر کا کردار ادا کروں اور ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرے ملک کی عزت پر کوئی حرف آئے ۔