فیشن شو میں ریمپ پر کیٹ واک کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا: صاحبہ

09 دسمبر 2013

لاہور( این این آئی )اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ فیشن شو میں ریمپ پر کیٹ واک کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ،شادی کے بعد کسی بھی خاتون کی پہلی ترجیح اسکا گھر ہونا چاہیے پھر ہی زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔ اس سے قبل اداکاری ‘ کمپیئرنگ اور مختلف تشہیری کمپنیوں کے اشتہارات میںکام کر چکی ہوں اور اب فیشن شو میں ریمپ پر کیٹ واک کا تجربہ بھی نہایت کامیاب اور خوشگوار رہا ہے ۔ شو میں جس طرح پذیرائی دی گئی اس پر بہت حوصلہ ملا ہے ۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب میری ترجیح میرا گھر اور بچے ہیں اور شادی کے بعد ہر خاتون کی یہی ترجیح ہونی چاہیے ۔