بھارتی فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ برابری کی سطح پر کیا ہے: شان

09 دسمبر 2013

لاہور(آئی این پی) اداکار شان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ برابری کی سطح پر کیا ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو بھی فائدہ ہو گا۔ بھارتی فلم ساز مکیش بھٹ اور مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ برابری کی سطح پر کیا ہے اور اگر میں ان کی کسی فلم میں کام کروں گا تو ان کیلئے فلمیں بھی بناﺅں گا جو لاہور میں بنیں گی اور لالی ووڈ کی مشترکہ پروڈکشن کا حصہ ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ پروڈکشن سے ہماری انڈسٹری کو بھی فائدہ ہو گا۔