سعید اجمل آج قومی ٹیم کو جوائن کرینگے

09 دسمبر 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا حصہ بننے کے لیے سپن با¶لر سعید اجمل آج دبئی میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔ سعید اجمل پیر کی صبح لاہور سے امارات کے لیے روانہ ہوئے، قومی کھلاڑی نے نجی مصروفیات کی بنا پر افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کی تھی۔