پنجاب یونیورسٹی : اتھلیٹک ،کرکٹ ٹیم پر پابندی
پنجاب یونیورسٹی : اتھلیٹک ،کرکٹ ٹیم پر پابندی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمشن کے دو نوٹیفکیشنز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم اور اتھلیٹک ٹیم پر پاکستان یونیورسٹی بورڈ کے قواعد کی خلاف ورزی پر آئندہ دو سال انٹرورسٹی اتھلیٹک اور کرکٹ چیمپئن شپ میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ان دونوں ٹیموں میں واپڈا کے کھلاڑیوں کی شمولیت کی وجہ سے کیا گیا۔