قائداعظم ٹرافی، فیصل آباد نے اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

09 دسمبر 2013
قائداعظم ٹرافی، فیصل آباد نے اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلہ میں فیصل آباد نے اسلام آباد ریجن کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ لاہور اور ایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے تینوں میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گئے۔ فیصل آباد کی ٹیم نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔لاہور شالیمار اور کوئٹہ ریجن کی ٹیموں کا میچ بھی ڈرا ہو گیا۔