دھاندلی نہ ہوئی تو تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی: جاوید انصاری

09 دسمبر 2013

ملتان (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ برادریوں کا سسٹم تسلیم نہیں کرتے اگر ملک ہے تو ہم ہیں وطن عزیز پاکستان میں سب کے برابر کے حقوق ہیں۔ دھاندلی نہ ہوئی تو تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 15میں تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین محمد ندیم کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر حافظ منصور چودھری کاشف چودھری عدنان حاجی رفیق بھٹی و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تخت لاہور نے لاہور کو یورپ کی طرح بنا رکھا ہے لیکن جنوبی پنجاب کے ساتھ ناانصافی کا ہمیشہ کی طرح سلسلہ جاری ہے لیکن تحریک انصاف عوام کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔