حالات کا تقاضا ہے ہم اپنی زندگیاں سیرت النبیؐ میں ڈھال لیں: تہمینہ مظہر

09 دسمبر 2013
حالات کا تقاضا ہے ہم اپنی زندگیاں سیرت النبیؐ میں ڈھال لیں: تہمینہ مظہر

ملتان (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چونگی نمبر 14میں سالانہ جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد زیر صدارت کالج پرنسپل پروفیسر تہمینہ مظہر ہوا۔ جلسہ سیرت النبیﷺ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر تہمینہ مظہر نے کہاکہ آج کے اس پرآشوب دور میں حالات کا تقاضاہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرت محمدیﷺ میں ڈھال لیں تاکہ شرپسند عناصر کی فتنہ انگیزیاں دم توڑ جائیں۔ تقریب کی منتظمین شعبہ اسلامیات کی انچارج ڈاکٹر مسز زاہدہ فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام پر عمل پیراہو کر ہی ہم بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حضرت محمدﷺ سردار دو عالم رحمت العالمین ہیں جن کے نقش قدم پر چل کر صلح رحمی اور فلاح انسانیت کا تابناک مستقبل امر ہو سکتا ہے۔ تقریب سے پروفیسر مسز ثوبیہ بانو مسز روبیلہ پروین نے بھی خطاب کیا۔ درودوسلام کی اس پروقار محفل میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظہ سلویٰ میسون نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبولﷺ سائرہ حنیف‘ راحت العین‘ حافظہ عمارہ ہاشمی‘ مریم رحمن اوردیگر طالبات نے سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...