ایشنز سیریز : آسٹریلیا کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے چار وکٹیں‘ انگلینڈ کو 284 رنز درکار

09 دسمبر 2013

ایڈیلیڈ (اے پی پی) ایشز سیریز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، کینگروز کو جیت کےلئے 4 وکٹیں جبکہ انگلینڈ کو 284 رنز درکار ہیں۔ چوتھے روز آسٹریلیا نے 132 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ انگلینڈ کو جیت کےلئے 531 رنز کا ہدف ملا۔ انگلینڈ کی اننگزکی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی کپتان ایلسٹر کک ایک رن بنانے کے بعد کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ 20 کے مجموعی سکور پر مائیکل کاربری 14 کے انفرادی سکور پر آﺅٹ ہوئے۔ کیون پیٹرسن 53 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔ این بیل 6 رنز بنانے کے بعد کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ جو روٹ 87 رنز ‘ بین سٹوکس 28 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام تک میٹ پرائر اور سٹورٹ براڈ نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور ٹیم کا سکور 247 تک پہنچا دیا، دونوں بالترتیب 31 اور 22 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ پیٹر سڈل نے دو جبکہ رائن ہیرس، مچل جونسن، نیتھن لائن اور سٹیون سمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔