ملتان میں چوری‘ جعلساز اور تشدد کے واقعات‘ 4 منشیات فروش گرفتار
ملتان (نمائندہ خصوصی) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاق مہم کے دوران متعدد ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں تفصیل کے مطابق چہلیک پولیس نے شراب نوشی کے الزام میں محمد عابد اور اشفاق کو گرفتار کر لیا سب رجسٹرار آغا ظہیر عباس نے چہلیک پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان عبدالکریم‘ آصف‘ معظم علی اور محمد عاشق نے رجسٹری کروانے کے لئے جعلی مختیار نامہ پیش کیا کینٹ پولیس کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اظہر عباس کی موٹر سائیکل چوری کرلی سائرہ اعظم نے قطب پور پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان ملک فہیم حفیظ اور وحید اس کے گھر میں داخل ہوئے ملزموں نے اس کی بیٹی کو زدوکوب کیا ممتاز آباد پولیس نے علی رضا کو گرفتار کرکے اس سے 125 گرام چرس اور اعجاز سے 110 گرام ہیروئن برآمد کی بدھلہ سنت پولیس نے سرکاری پانی چوری کرنے کے الزام میں مقصود احمد محمد بوٹا‘ مقبول‘ محمد اقبال‘ محمد دین اور محمد یوسف کے خلاف مقدمات درج کر لئے کوٹلہ تولے خان کے رہائشی امان اﷲ نے لوہاری گیٹ پولیس کو درخواست دی کہ محمد علی نے اسے دو لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا دولت گیٹ پولیس نے جواء کھیلنے کے الزام میں اکبر علی اور ظہور حسین کو گرفتار کیا حسین آگاہی سے نامعلوم افراد نے سعید نواز کی موٹر سائیکل چوری کرلی سیتل ماڑی پولیس نے شاہ ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ملزمان مرید عباس اور عرفان مسیح کو گرفتار کر لیا ان کے قبضہ سے 2250 لٹر شراب برآمد ہوئی۔