پنشنرز کو مہنگائی کے تناسب سے مراعات دی جائیں: عبدالرزاق ریاض
ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ریلوے پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان کے صدر عبدالرزاق ریاض نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کو مراعات دی جائیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی بلوں میں پچاس فیصد رعایت دی جائے وفات پانے والے ملازمین کی بیوگان کی پنشن75 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کی جائے میڈیکل الاؤس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ایم ایس ریلوے ہسپتال کو لوکل پرچیز کا اختیار دیا جائے ریلوے گرلز سکول کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ریسٹوریشن آف پنشن جو ڈکٹیٹر دور میں ختم کی گئی اس کو بحال کیا جائے مشرف دور میں نکالے گئے مزدوروں کی سزائیں کالعدم قرار دیکر مزدوروں کو مراعات سمیت بحال کیا جائے پنشنرز اور بیوگان کو رعایتی حج کوٹہ فراہم کیا جائے انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ بھرتی پر پابندی ختم کرکے پنشنرز اور بیوگان کے بچوں کو پچاس فیصد کوٹہ دیا جائے پریس کانفرنس میں ملک محمد اکرم ملک عبدالمجید عابد ‘ چودھری مشتاق احمد‘ ممتاز شاہد‘ چودھری محمد افضل‘ ریاض حسین قریشی‘ خواجہ خالد محمود‘ نصر اﷲ خان‘ ایم آر خان و دیگر درجنوں پنشنرز وہاں پر موجود تھے۔