آرٹس ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے بوسن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

09 دسمبر 2013

ملتان (خاتون رپورٹر) سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ اور سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیراہتمام آرٹس ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے 9نمبر چونگی ملتان لاء کالج کے سامنے بوسن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فراز نون سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے کوآرڈینیٹر اور سرائیکستان نوجوان تحریک کے صدر مظہر عباس کات‘ مطلوب بخاری‘ اسد عباس جوگی نے کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے رانا فراز نون اور مظہر عباس کات نے کہا کہ سرائیکی خطہ کو ہمیشہ سے محروم رکھا گیا ہے۔ شہباز شریف نے مسلسل تیسری مرتبہ سرائیکی خطہ کے آرٹس ایجوکیٹرز کو نظرانداز کر کے اپنے تعصب کا واضح ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک سرائیکی صوبہ نہیں بن جاتا اس وقت تک ہمارے حقوق پامال ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد آرٹس ایجوکیٹرز کو بھرتی کریں۔ مظاہرہ سے مطلوب بخاری‘ ام لیلیٰ ترمذی‘ عابدہ بخاری‘ اسد عباس جوگی‘ مہر صفدر سانھل آصف لودھرا‘ عمران بھٹی‘ علی خان‘ ارم بلوچ مجاہد جوگی اکرم خان بلوچ‘ دلاور خان پٹھان‘ رانا فہیم‘ شوکت عباس‘ رانا خاور‘ رانا فیضان مجاہد ترگڑ حسنین عباس چاون‘ احمد خان بلوچ کفایت اللہ عاصم خان سیف بھٹی اور عدیل لاشاری نے خطاب کیا۔