جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا، فرانس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

09 دسمبر 2013
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا، فرانس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارت میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ملائیشیاءنے جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے سپین کو دو صفر سے ہرا دیا فرانس نے ارجنٹائن کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی انگلینڈ اور نیوز لینڈ کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ آج آسٹریلیا کا مقابلہ فراننس، انگلینڈ کا ملائیشیا، جنوبی افریقہ کا نیوز لینڈ سے ہوگا۔ پاکستان کل بیلجیئم کا مقابلہ کرے گا۔