ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شکست پر مایوسی ہوئی : محمد آصف

09 دسمبر 2013

لٹویا (اے پی پی) پاکستان کے سٹار کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں ناک آﺅٹ مرحلے سے باہر ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے کا موقع ضائع کرنے پر بے حد مایوسی ہوئی تاہم اصل چیمپئن وہ ہوتا ہے جو شکست سے سبق سیکھتا ہے، میں بھی اس شکست کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دوں گا، مستقبل میں ہونے والے قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوبارہ فتوحات کی طرف گامزن ہونے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔