کراچی‘ بین الاقوامی ڈکیت گروپ کے2 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر) سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد کے علاقے سے بین الاقوامی ڈکیت گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی لیاقت آباد کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ارشد اقبال پولیس کانسٹیبل ہے جبکہ دوسرے کا نام کامران عرف کیپٹن ہے ملزمان کا چار رکنی گروہ بنک ڈکیتیوں‘ زیورات کی دکانوں اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے وہ واردات کے بعد بیرون ملک روانہ ہو جاتے تھے اور ان کے دو ساتھی اس وقت میںبیرون ملک میں گرفتاری کے بعد ملزمان پولیس کا نسٹیبل ارشد اقبال اور8 کامران عرف کیپٹن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈکیت گروپ