لاہور: ایس این جی پی ایل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی طرف سے مسلسل تیسری سکول سپیلاتھون کا انعقاد
لاہور (پ ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور ورلڈ وائڈ فنڈ نے ایک بار پھر سے ملک بھر میں گریڈ 1 سے گریڈ 9 تک کیلئے 60,000 سکول کے بچوں کیلئے Spellation کا انعقاد کرایا ہے۔ انور نسیم ڈائریکٹر آپریشنز ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے پارٹنر شپ کے تین مسلسل سالوں کو سراہتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عارف حمید کو ایک تعریفی شیلڈ دی۔ تقریب میں چیف فنانشل آفیسر ایس این جی پی ایل مس عظمیٰ عادل خان جی ایم (آر۔ اے / ایم ۔ اے) ایس جی پی ایل جواد نسیم اور ہیڈ آف کارپوریٹ ریلیشنز مس ثانیہ خان نے بھی شرکت کی۔