نئی دہلی: 10 بچوں کی جان بچانے والی بھارتی لڑکی ایوارڈ کےلئے نامزد

09 دسمبر 2013

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) اپنی جان خطرے میں ڈالکر 10 بچوں کی جان بچانے والی بھارتی لڑکی گنجن شرما کو بہادری کے ایوارڈ کےلئے نامزد کر دیا گیا۔ 14سالہ گنجن نے چند روز پہلے سکول کے 10 بچوں کی جان بچانے کی خاطر خود کو مسلح شخص کے ہاتھوں یرغمال بنوا لیا تھا۔ روتے ہوئے بچوں کی جان بچانے کیلئے گنجن نے اپنی جان خطرے میں ڈالی اور خود کو رضاکارانہ طور پر یرغمال بننے کیلئے پیش کر دیا۔
بھارتی لڑکی