چین کی مشرقی متنازعہ سمندری حدود میں فضائی مشقیں، بھرپور طاقت کا مظاہرہ

09 دسمبر 2013
چین کی مشرقی متنازعہ سمندری حدود میں فضائی مشقیں، بھرپور طاقت کا مظاہرہ

سیﺅل(اے پی اے + آن لائن) جنوبی کوریا نے فضائی دفاعی زون میں توسیع کا اعلان کر دیا،خطے میں اشتعال مزید بڑھ گیا ۔جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنے فضائی دفاعی حدود میں توسیع کرنے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اسی طرح کا اعلان چین نے بھی کیا ہے اور اب اس اعلان سے دونوں ممالک کی فضائی حدود ایک دوسرے میں دخل کے زمرے میں آتی ہیں۔اس اعلان کے بعد، ایک چٹان اب ایسی ہے جو دونوں ممالک کی فضائی دفاعی حدود میں آتی ہے۔ اس پر دونوں ممالک دعویٰ کرتے ہیں لیکن اس پر جنوبی کوریا کا قبضہ ہے۔ اس چٹان کو جنوبی کوریا میں ’لیوڈو‘ کہا جاتا ہے جبکہ چینی اسے ’سویان‘ کہتے ہیں۔چین کی بحریہ نے مشرقی سمندری حدود میں فضائی مشقیں کیں۔