جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستانی کھلاڑی ارسلان قادر پر 2 میچوں کی پابندی عائد

09 دسمبر 2013
جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستانی کھلاڑی ارسلان قادر پر 2 میچوں کی پابندی عائد

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی ارسلان قادر پر دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔ ایف آئی ایچ کے مطابق جرمنی کے خلاف میچ میںارسلان مخالف کھلاڑی سے ٹکرائے تھے۔ ارسلان قادر کو جرمنی کے خلاف ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیجا گیا تھا۔ ارسلان قادر بلجیم کے خلاف اور پلے آف میچ کھیلنے سے محروم ہوگئے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرڈیوڈ کولیئر نے کہا کہ ارسلان قادر نے ایف آئی ایچ قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔
ہاکی