وزیراعظم کی قرضہ سکیم سے بیروزگاری ختم ہوگی: چودھری محمود حسین کمبوہ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔ نوجوان کیلئے قرضہ سلیم سے بیروزگاری ختم ہوگی۔ نوجوان نسل کو اس سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ جس طرح وفاقی حکومت مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہی ہے اسی طرح پنجاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے میں مصروف ہیں اور عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔