لاپتہ افراد کی بازیابی لواحقین کی تاریخی جیت ہے: ہیومن رائٹس موومنٹ

09 دسمبر 2013

 لاہور( پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدورپنجاب شیخ طلا ل امجد،عزت رسول ایڈووکیٹ، احدحنیف ، صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدرفیصل آبادچودھری ندیم مصطفی اور نائب صدر لاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کواپنے بنیادی حقوق کاادراک نہیں اورنہ ریاستی اداروںکے نزدیک انسانی حقوق کی کوئی اہمیت ہے ۔ لاپتہ افرادکی بازیابی بلاشبہ عدل وانصاف اوران کے لواحقین کی تاریخی جیت ہے۔