خواجہ محمد شاہ انتقال کرگئے

09 دسمبر 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) میوات کے عظیم شیخ الطریقت  خواجہ محمد پھول شاہ دوہا شریف والے آستانہ عالیہ پھول شاہیا شجاع آباد ملتان کے سجادہ نشین پیر محمد طاہر اتوار کے روز بعد از نماز عصر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،خبر سن کرہزاروں غم زدہ عقیدت مند آستانہ عالیہ پر پہنچ گئے ،ان کی نماز جنازہ آج پیر بعد از نماز ظہر مزار شریف کے احاطہ میں ادا کی جائے گی ۔