عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا: حاجی اسلم حیات

09 دسمبر 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل 270جیا بگا سے چیئرمین کے امیدوارمعروف سماجی شخصیت حاجی اسلم حیات سفید پوش نے بتایا کہ وہ پیدائشی طور پرمسلم لیگی ہیں، جس کی بناء پر انہیںقائد حلقہ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اور رانا مبشر اقبال کی طرف سے ٹکٹ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت الیکشن لڑرہا ہوں۔