عمران بھارت کی پاکستان مخالف روش اور دشمنی پر بھی بات کریں: شوکت بسرا

09 دسمبر 2013

 لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آ سکتی ہے۔ عمران خان بھارت سے  یورپین یونین کی طرز پر تعلقات کی بات کرنے میں تو بھارت کے پاکستان مخالفانہ اور دشمن روش کے بارے میں بھی بات کریں۔   عمران خان کی طرف سے بھارت سے  یورپین یونین طرز کے تعلقات اور پاک بھارت سرحد پر بغیر رکاوٹ آمد کے بیان پر نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے  شوکت بسرا نے کہا کہ بھارت کو اپنی کشمیر کے حوالے سے پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی۔