قرضہ سکیم کی آڑ میں نوجوانوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا: پی پی رہنما

09 دسمبر 2013

لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی کے راہنمادیوان غلام محی الدین،اورنگزیب برکی، عزیز الرحمن چن،راجہ عامر،زاہد ذوالفقار خان، محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران بزنس قرض سکیم کی آڑمیں نوجوانوں کوبیوقوف نہیں بناسکتے۔ ایک طرف تو حکمرانوں نے ہزاروں نوجوانوں کو سیاسی انتقام کانشانہ بناتے ہوئے ان سے روزگارچھین لیا جبکہ دوسری طرف بزنس قرض سکیم کاآغازکردیا ہے۔حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے نتیجہ میں ڈاکٹرزاورانجینئرزسمیت ہنرمندافراد بہتر مستقبل کیلئے اپناملک چھوڑکر بیرونی ملکوں میں منتقل ہورہے ہیں۔حکمرا ن یادرکھیں نوجوان ان کی سیاسی رشوت سے مرعوب نہیں ہوں گے۔پنجاب حکومت کے عجوبہ پروگرا م پاکستان کی کمزورمعیشت کی موت کاپروانہ ہیں۔کشکول توڑنے کادعویٰ کرنیوالے حکمران پاکستان کومقروض کرنے کے بعدعوام کوبھکاری بنانے کے درپے ہیں۔