عمران خان آج22دسمبر کے احتجاج کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرینگے

09 دسمبر 2013

 لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف  ضلع لاہور کے  صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 22 دسمبر کے لاہور میں احتجاج کے لیے عمران خان  آج بروزسوموار اہم اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں ہر ٹاؤن سے بھرپور نمائندگی ہوگی۔ عبدالعلیم  سے ملاقات کرنے والوں میں میاں حامد معراج، شعیب صدیقی جمشید اقبال چیمہ، میاں افتخار، نوشیل بدر شیح عامر اور فرخ جاوید مون شامل ہیں۔