وعدے نہیں چھانگا مانگا میں سیاحوں کو عملی طور پر سہولتیں دینگے: سعد رفیق

09 دسمبر 2013

چھانگا مانگا (نامہ نگار) ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کو  اصل مقام تک لانے کے لیے سیاسی نہیں بلکہ انتظامی مشنیری کے  ذریعہ کام لیا جا رہا ہے اور ریلوے کی تجازوات کو  واگزار کرایا جارہا ہے چھانگا مانگا ریلوئے اسٹیشن پر صوبائی وزیر ٹورازم رانا مشہود احمد کے ساتھ  میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  انہوں  نے کہا کہ حکومت نے 6ماہ کے مختصر دور میں اب تک تین بارریلوئے کے کرایوں میں کمی کر کے لوگوں کو سہولیات بہم  پہنچائیں۔  پانچ ارب کے گردشی قرضے دے کر لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے نندی پور منصوبے سمیت متعدد بجلی کے منصوبوں پر تیز رفتاری کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم شب وروز مصروف کارہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے۔   انہوں نے کہ ماضی کی طرح صرف پلان اور وعدئے نہیں بلکہ عملی طور پر چھانگا مانگا میں سیاحوں کو سہولیات دیں گے انہوں نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ ریلوے اسٹیشن چھانگا مانگا کو دونوں اطراف خوبصورت بنایا جائے بعد ازیں  چھانگا مانگا فارسٹ ریسٹ ہاوس میں ریلوے فارسٹ اور ٹورازم کے حکام کے ساتھ ایک بریفنگ میں شرکت کی۔