6ارب یومیہ نوٹ چھاپ کر حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا : ایس اے حمید

09 دسمبر 2013

لاہور(خبر نگار)چھ ارب کے روزانہ نوٹ چھاپ کر ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا گیا ہے صرف 145دنوں میں842ارب کے نوٹ چھاپ کر اور چھ سو ارب کے بیرونی قرضوں کی وجہ سے افراط زر آسمان کو چھونے لگا ہے اور حکمرانوں نے اپنے کشکول توڑنے کے دعوے کی نفی کر دی ہے جس سے مہنگائی ،بیروزگاری اور جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور معاشی شرح نمو بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے وزیر خزانہ اپنے آپ کو اچھے معاشی مینجر ثابت نہیں کر سکے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنمااور ٹکٹ ہولڈر این اے 96 ایس اے حمیدنے اکنامک فورم کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔