راوی روڈ اور سنگھ پورہ میں 2 افراد کی پراسرار ہلاکت
لاہور (سٹاف رپورٹر) 2 نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقہ سنگھ پورہ سبزی منڈی کے قریب 28 سالہ نوجوان کی نعش سڑک کنارے سے ملی۔ راوی روڈ تھانے کے قریب 32 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد نشئی معلوم ہوتے تھے لیکن ہو سکتا ہے سردی کی شدت کے باعث ہلاک ہوئے ہوں۔ پوسٹمارٹم کیلئے دونوں نعشیں مردہ خانے جمع کرا دی گئیں۔