وزیراعظم نوازشریف نے اہل خانہ سمیت اتوار کا دن مری میں گزارا، متعدد علاقوں کا دورہ بھی کیا

09 دسمبر 2013

مری (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف اتوار کی سہ پہر اہل خانہ اور بعض اعلیٰ حکام کے ہمراہ مری کے دورے پر پہنچے۔ کشمیر پوائنٹ پر ذاتی رہائش گاہ سے مال روڈ کی سیر کرتے ہوئے ڈاکخانہ چوک پہنچے تو سیاحوں اور مقامی لوگوں نے تالیوں کی گونج میں استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مال روڈ پر چنار چوک سمیت بعض جگہوں پر اپنی گاڑی رکوا کر سیاحوں اور دوسرے افراد سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے مری شہر اور بعض ملحقہ علاقوں کے دورے کے دوران کچھ احکامات بھی جاری کئے۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم / مری