پنجاب ڈیف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

09 دسمبر 2013

لاہور (خبر نکار) پنجاب ڈیف ایسوسی ایشن کے سربراہ اوکاڑہ، ڈیف ایسوسی ایشن کے صدر ثناء اللہ شاکر کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے معذور افراد کو کاروبار کی بلا سود قرض سکیم، ملازمتوں معذور افراد کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کوٹہ اضافہ، سرکاری ملازمتوں کو کنٹریکٹ اور ورک چارج سے فوری مستقل، لاہور سے دوسرے شہروں میں ایئر کنڈیشنڈ بس کوچ کی سفر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ، تمام گاڑیوں میں لائسنس کارڈ کا اجرائ، شادی کیلئے جہیز فنڈز، سالانہ وظیفہ 50 ہزار روپے کے حوالے سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔